مریم اورنگزیب نے وزیرِاعظم کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا کہ حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی؟

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم ليگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کےخلاف ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیوں نہیں کیے؟ وزيراعظم اور ان کے 40 چور مایوسی کا شکار ہیں۔

مريم اورنگزيب نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ وزيراعظم کا شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا بیانیہ نیست و نابود ہوگیا ہے۔ تماشہ رچانے کے بجائے عدالت میں ثبوت پيش کرنے چاہيئں۔

انہوں نے کہا حکومت بتائے کہ شہباز شریف کے خلاف اپیل سپریم کورٹ سے واپس کیوں لی؟ آپ عدالتوں سے بھاگ کیوں جاتے ہیں۔

مريم اورنگزيب نے کہا کہ بتايا جائے شریف خاندان نے کس منصوبے ميں کرپشن کرکے پیسہ بنایا؟ عوام کو بتایا جائے کہ 15 ماہ میں لوٹی ہوئی کتنی رقم واپس آئی ہے؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو دیے گئے این آر او کا جواب دینا پڑے گا۔

 

install suchtv android app on google app store