سپریم کورٹ نے سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی امتیاز حیدر کو بڑا سرپرائز دے دیا

 آشیانہ ہاﺅسنگ کیس فائل فوٹو آشیانہ ہاﺅسنگ کیس

سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں سی ای او پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاملے کو ہم تفصیل سے سنیں گے تو مکمل انصاف کریںگے، ہو سکتا ہے ہم اس پورے کیس کو ختم کردیں، ہم صرف ضمانت کی درخواست سن رہے ہیں زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں آشیانہ ہاﺅسنگ کیس میں گرفتارسابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سی ای اوپنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کاآشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے کوئی تعلق نہیں،سی ای اوبننے سے پہلے پروجیکٹ کی بڈنگ ہوچکی تھی،وکیل نیب نے کہا کہ امتیازحیدرنے عہدے پربیٹھ کرربڑاسٹیمپ کاکرداراداکیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امتیازحیدرکو پونے 2 سال سے جیل میں رکھا ہے،قانون کے مطابق 30 روزتک ٹرائل مکمل کرنا ہوتا ہے،ریفرنس دائر کرنے کے بعد 85 میں 9 گواہوں کے بیان قلمبند کئے گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر معاملے کو ہم تفصیل سے سنیں گے تو مکمل انصاف کریں گے، ہو سکتا ہے ہم اس پورے کیس کو ختم کردیں ،ہم صرف ضمانت کی درخواست سن رہے ہیں زیادہ تفصیل میں نہیں جا رہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک سال8ماہ کا وقت بہت طویل وقت ہے، قانون میں 30دن کاوقت دیاگیا ہے۔

،حکومت کوقانون تبدیل کرنے کی بات کہی تھی لیکن کچھ نہیں کیا،عدالت نے آشیانہ ہاو¿سنگ کیس میں سی ای او پنجاب لینڈڈویلپمنٹ کارپوریشن امتیاز حیدر کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

install suchtv android app on google app store