عظمیٰ بخاری نے عوام کو بتادیا کہ نواز شریف کیوں سزا بھگت رہے ہیں؟؟؟ مسلم لیگ نواز ششدر رہ گئی

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہم متاثرین تبدیلی ہیں اور عمران خان کے تجربات کا شکار پنجاب ہورہا ہے، عمران خان کا ورلڈ کپ جیتنا ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مافیا کو ہر دوسرا مافیا لگتا ہے اور وارداتیے کو ہر دوسرا وارداتیا لگتاہے، سب سے بڑا بلنڈر تو حکومت کا یہ ہے کہ یہ چور دروازے ڈھونڈ رہے ہیں یہ تو چیف جسٹس نے بال پارلیمنٹ کے کورٹ میں پھینکی کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں حل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بہت بڑا مافیا ہیں جو زکوٰة کھاتے ہیں اور پارٹی کے اجلاس میں یہ بات کہتے ہیں کہ یہ بات باہر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور اعجاز شاہ کے بیانات نکالیں تو وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے بات نہیں مانی اس لئے سزا بھگت رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو کی وجہ سے سزا بھگت رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم متاثرین تبدیلی ہیں اور عمران خان کے تجربات کا شکار پنجاب ہورہا ہے، جنوبی پنجاب میں وہاں کے ایک مقامی شاعر نے عثمان بزدار کیخلاف تقریر کی تو بادشاہ سلامت نے اس کواٹھا کر اندر کردیا۔ عمران خان کا ورلڈ کپ جیتنا ہم اب تک بھگت رہے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store