سکھ یاتریوں نے پاکستانیوں کو ایسا کیا دیا؟ جس سے بھارت میں ہلچل مچ گئی

کرتارپورراہداری سے سکھ یاتری فائل فوٹو کرتارپورراہداری سے سکھ یاتری

سکھ یاتریوں نے ایک بار پھر پاکستان سے وفاداری کا اظہار کردیا کرتارپورراہداری آنے پر ایسی چیز لیکر آئے کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے، جس پر پاکستان بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کرتارپورراہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لیکرگردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹماٹر لیکر آئے ہیں جسے لنگر میں استعمال کیا گیا۔کرتا پور میں باباگرونانک کے لنگر میں اب مشرقی پنجاب سے آئے ٹماٹر استعمال ہوں گے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے ٹماٹر بھارت میں 20 روپے کلو اور پاکستان میں چار سو روپے فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کے لیے لائے ہیں۔یاتری ادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لائے تھے، آنے والوں کا کہنا تھا ان کے لائے ہوئے ٹماٹر، سنگتوں کو مزے دار کھانوں کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں ہم دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لاتے ہیں۔کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

ملائیشیا سے آئے سریندر سنگھ نے کہا پاکستان نے کرتارپور راہداری بنا کر محبت کا پیغام دیا ہے۔سردار سرشین سنگھ نے کہا کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں مثبت تعلقات فروغ پائیں گے، ملائیشیا، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

install suchtv android app on google app store