یہاں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا، ادھر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے، ایسا اعلان کر دیا کہ سننے والے دھنگ رہ گئے

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

سپریم کورٹ کی طرف سے قانون سازی کے لیے 6 ماہ کا وقت ملنے اور اتنے ہی عرصہ کے لیے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے اور کہا ہے کہ آج ان لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی ہوگی جو اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ "آج ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے براد ن ہے ،ان لوگوں کے لیے مایوسی کا دن ہے جو چاہتے ہیں کہ ملک عدم استحکام اور اداروں میں تصادم کا شکار ہو"

عمران خان نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ " مافیا نے لوٹی گئی رقم بیرون ملک چھپا رکھی ہے اور وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر کے لوٹی گئی رقم کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔۔

اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی واضح کرنا لازمی سمجھا کہ "ریکارڈ کے طور پر ، 23 سال پہلے ہم پہلی پارٹی تھے جس نے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی ، 2007 میں عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں تحریک انصاف آگے تھی اور میں جیل بھی گیا"

 

 

install suchtv android app on google app store