وزیراعظم عمران خان نے حکمران جماعت کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل ( جمعرات کو) طلب کرلیا ، ملک کی موجودہ سیکیورٹی ، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کو اہم حکومتی فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تیزی سے سیاسی پیشرفت جاری ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی طرف سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
وزیراعظم آفس سے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ہنگامی طورپر رابطے کیے گئےہیں اوراِنہیں اجلاس میں شرکت کیلئےوزیراعظم کاخصوصی پیغام دیا گیاہے۔
وزیراعظم نےہدایت کی ہےکہ تمام ارکان اپنی حاضری کویقینی بنائیں ،اہم معاملات پر ان سے مشاورت کی جائے گی۔