عدالت عظمیٰ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل۔۔۔ اندرونی کہانی بےنقاب

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے فائل فوٹو سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آج ہاتھ سے لکھی ہوئی ایک متفرق درخواست موصول ہوئی، جس میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی لیکن اس کے ساتھ کوئی بیان حلفی جمع نہیں کرایا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایسالگتا ہے نئی تقرری ہے توسیع نہیں ۔اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کے بعد کی گئی۔

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کے خلاف درخواست کو ازخودنوٹس میں تبدیل کردیا، سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ حکومت نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں 3سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store