سی پیک منصوبے پر چین اور امریکا آمنے سامنے، پاکستان کا دو ٹوک موقف آتے ہی ٹرمپ کے اوسان خطا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

سی پیک پر امریکی بیان اور چین کے سخت ردعمل کے بعد پاکستان کا بھی دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سی پیک گیم چینجر اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے پاکستان نے فیز ٹو کا آغاز کرکے سی پیک کو وسعت دی ہے اور اس سے متعلق منصوبے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ سی پیک سے ہمارے قرضوں میں اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود نے کہا امریکا سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے توکرلے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق پیش آئے واقعے پر شاہ محمود قریشی نے کہا وہ اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ کل ناروے کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

ناروے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزموں کیخلاف سخت ایکشن لے اور بے حرمتی روکنے والے مجاہد کو رہا کرے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر سیاسی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے تاہم کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت تھی، ہے اور رہے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا داخلی سیاسی صورتحال کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر میڈیا کی توجہ اٹھ گئی تھی۔ میڈیا کو دوبارہ کشمیر پر کوریج بڑھانی چاہئے۔ کشمیر میں کرفیو کو 112روز گزرچکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store