وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگنی چائیے مگر کیوں؟ بڑے بیان نے اک نئی بحث چھیڑ دی

 عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری

 وزیر اعظم عمران خان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگیں نہیں تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان بنی گالہ کا گھیراؤ کرینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگیں اور غلیظ زبان استعمال کرنے سے باز آجائیں،اگر عمران نیازی نے غلط زبان کا استعمال بند نہ کیا تو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان بنی گالہ کا گھیراؤ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق سردار جاوید ایوب کا کہنا تھا کہپیپلز پارٹی آزاد کشمیر ملک کےمقتدر حلقوں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ نااہل شخص کو ڈی سیٹ کیا جائے،غیر اخلاقی رویہ اور غیر مہذہب زبان کے استعمال سے مملکت خداداد پاکستان کے اعلیٰ منصب کی توہین اور وزارت عظمیٰ کے تقدس کو پامال کرنے سے دنیا میں ریاست پاکستان کا امیج خراب اور ساکھ متاثر ہورہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی تربیتی انسٹی ٹیوٹ اور سیاسی یونیورسٹی ہے ،جس میں سیاسی تربیت سے لوگ آگے آتے ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستانی سیاست کو آلودہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عمران خان کے غیر مناسب غیر اخلاقی رویہ پر سراپا احتجاج ہے۔

install suchtv android app on google app store