کچھ چیزیں خفیہ ہیں جو بتائی نہیں جاسکتیں, نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دیے گئے اسٹیرائڈز کے سائڈ افیکٹس بہت زیادہ ہیں، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا علاج وہیں سے شروع کیاہے جہاں سے پاکستان میں چھوڑا تھا،ڈاکٹرز کی پوری ٹیم علاج کی نگرانی کر رہی ہے، ابھی نوازشریف کی طبیعت ویسی ہی ہے بحالی میں کچھ وقت لگے گا، راتوں رات تو صحت ٹھیک نہیں ہو سکتی، صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں، اسٹیرائیڈز کے سائیڈ افیکٹس بہت زیادہ ہیں، ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اسٹیرائیڈزکو کم کر کے مکمل روک دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، نوازشریف کا علاج رپورٹس کے مطابق کیا جارہاہے، کل بھی اور آنے والے دنوں میں مزید اپائنٹمنٹس طے ہیں، اگلے ہفتے نواز شریف کا پی ای ٹی سکین ہوگا۔

پلیٹ لیٹس کی تعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ کچھ چیزیں خفیہ ہیں جو بتائی نہیں جاسکتیں۔

install suchtv android app on google app store