وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر مریم اورنگزیب کا رد عمل آگیا، بڑا بیان دے دیا

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ‎ کہ قوم معیشت کی بہتری ٹماٹر 300 روپے فی کلوگرام کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے، عمران خان کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی، آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے، مہنگائی 14 فیصد پر ہے، 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی۔ قوم ‎معیشت کی بہتری ٹماٹر 300 روپے فی کلوگرام کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محو پرواز ہے، انہوں نے ایک سال میں ابھرتی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حکومت برآمدات میں کوئی نمایاں بہتری میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ، روپے کی تاریخی بے قدری کے باوجود 4 ماہ میں برآمدات میں چارفیصد سے بھی کم اضافہ ہوسکا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ‎ڈیٹ سکیوریٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر ملک ‎کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کریڈٹ نہیں ڈس کریڈٹ ہے ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی برآمدات کی وجہ سے نہیں بلکہ درآمدات کے نہ ہونے کی بناء پر ہے، ملک میں ‎روزگار، کاروبار، دکان، فیکٹری اور صنعت بند ہے تو امپورٹ بند ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا۔ ‎عمران خان قوم کو بتائیں کہ ایک سال میں کتنے کارخانے اور فیکڑیاں بند ہوچکی ہیں ، ان کی ’بے سمتی‘ کی وجہ سے کتنے لاکھ لوگ بیروزگاری کے جہنم میں گرچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store