سربراہ پاک فوج کی ایرانی آرمی چیف و سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل سے ملاقات

سربراہ پاک فوج کی ایرانی آرمی چیف و سیکرٹری سے ملاقات فائل فوٹو سربراہ پاک فوج کی ایرانی آرمی چیف و سیکرٹری سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے اور ایران کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔

install suchtv android app on google app store