قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم پر بات کی تو بھارتی مندوب بھڑک اٹھے، ایسی حرکت کردی کہ منہ کی کھانی پڑی

کمبوڈیا میں ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی مندوب کی پاکستانی مندوب کی تقریر کے دوران غنڈہ گردی اسے مہنگی پڑگئی فائل فوٹو کمبوڈیا میں ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی مندوب کی پاکستانی مندوب کی تقریر کے دوران غنڈہ گردی اسے مہنگی پڑگئی

کمبوڈیا میں ایشیائی پیسفک سمٹ میں بھارتی مندوب کی پاکستانی مندوب کی تقریر کے دوران غنڈہ گردی اسے مہنگی پڑگئی۔ کشمیر پر بات کرنے سے قاسم سوری کوروکنے والے بھارتی مندوب کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

سکیورٹی اسٹاف نے بھارتی رکن اسمبلی کو زبردستی کانفرنس ہال سے نکال باہرکیا۔ کمبوڈیا کے پیس پیلس میں ہونے والی ایشیا پیسفک سمٹ کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا تو بھارتی رکن اسمبلی آپے سے باہر ہوگئے اور تمام ترسفارتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بدمزگی پھیلانے کی کوشش شروع کردی۔ لیکن بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا کیوبنکہ سکیورٹی کاعملہ وہاں پہنچ گیا اور بھارتی مندوب کو پکڑ کر باہر لے گئے جس کے بعد قاسم سوری نے اپنا خطاب جرائتمندی سے مکمل کیا۔

ارشد وحید چودھری نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ” کمبوڈیا میں ایشیا پیس سمٹ کے دوران ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ذکر کیاتو بھارتی مندوب آپے سے باہر ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر کو تقریر سے روکنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی سٹاف نے قابو کرلیا“ 


واضح رہے کہ کمبوڈیا کے دارالحکومت پونم پن میں ایشیاپیسفک سمٹ دوہزار انیس کا اانعقاد کیاگیاتھا جس میں مختلف ممالک کے دوسو سے زائد نمائندگا ن شریک ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store