نوازشریف کی صحت ہماری سیاست سے کہیں زیادہ اہم ہے، بڑے بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

شریف خاندان شیورٹی بانڈ کی بجائے عدالت سے ریلیف لیناچاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف سے دشمنی نہیں۔ ان کی صحت سیاست سے زیادہ اہم ہے۔ شریف خاندان شیورٹی بانڈ کی بجائے عدالت سے ریلیف لیناچاہتا ہے تو ہم کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدار ت میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں میڈیاپرحکومتی اقدامات اجاگرکرنے کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم کی گئی ، فردوس عاشق،جہانگیرترین،اسدعمر،فوادچودھری کمیٹی میں شامل ہیں۔ریاست مدینہ کے خدوخال اجاگر کرنے کیلئے بھی کمیٹی قائم کی گئی ۔مذہبی امورکے وفاقی و صوبائی وزرا،سپیکرقومی اسمبلی اورگورنرخیبرپختونخوا کمیٹی کاحصہ ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ فضل الرحمان سڑکیں بندکرکے عوام کومشکلات میں ڈال رہے ہیں۔ مولانانے زادی مارچ کے دوران مذہب کارڈاستعمال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوہرفورم پرسہولت دی،ای سی ایل سے نام نکالنے کےلئے قانون میں لچک ڈھونڈی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے دشمنی نہیں۔ ان کی صحت سیاست سے اہم ہے،۔شریف خاندان شیورٹی بانڈزکے بجائے عدالت سے ریلیف چاہیں تواعتراض نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے لوگوں کاوقت اورپیسہ ضائع کیا۔ مصنوعی مہنگائی دکھاکرحکومت کوناکام بنانےکی سازش ہورہی ہے۔ اس موقع پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور مذہبی کارڈ استعمال کرنے پر مولانافضل الرحمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیاگیا ۔

install suchtv android app on google app store