کیا سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکومتی فیصلہ مسلم لیگ ن نے منظور کر لیا؟ مریم اورنگزیب نے سب بتا دیا

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنے کا حکومتی فیصلہ عمران صاحب کے متعصبانہ روئیے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاسی محاسبت میں کبھی کسی کی زندگی کے ساتھ  اِس طرح نہیں کھیلا گیا، بیرون ملک علاج کی شرط کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اور معاون خصوصی احتساب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہنوازشریف کے بیرون ملک علاج کی شرط کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں،محمد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنے کا حکومتی فیصلہ عمران صاحب کے متعصبانہ روئیے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے ضمانت کے وقت تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنا ناقابلِ فہم حکومتی فیصلہ ہے، آئینی اور قانونی تقاضے پہلے ہی پورے کئے جاچکے ہیں،

عدالت کے اوپر ایک حکومتی عدالت نہیں لگ سکتی، فیصلہ عمران صاحب کے متعصبانہ رویے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہمحمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی سکیورٹی بانڈ جمع کرانے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے ،سکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا حکومتی فیصلہ منظور نہیں۔انہوں نےکہاکہ ایک طرف حکومت نوازشریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کر رہی ہے اور دوسری جانب انتہائی ریا کاری اور بد نیتی سے ان کے بیرونِ ملک فوری علاج میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاسی محاسبت میں کبھی کسی کی زندگی کے ساتھ اِس طرح نہیں کھیلا گیا۔

install suchtv android app on google app store