مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان، ادھر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا، بڑے بیان نے سیاست کا رخ ہی موڑ دیا

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آزادی مارچ ختم کیے جانے کے اعلان پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کادھرناختم کرنے کا اعلان بہت اچھا اقدام ہے۔جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا حق ہے ۔ پرامن رہیں اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کریں ۔ تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں ۔ ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں اور جہاں ٹھیک جائے اس کا ساتھ دیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دھرنے کے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی پرامن احتجاج تو ٹھیک ہے لیکن کوئی غیرقانونی چیز کرنا لوگوں کی زندگی کو متاثر کرنا یہ قابل قبول نہیں ہے احتجاج ضرور کریں لیکن پرامن رہیں اور لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا ہمارے مہمان تھے انہوں نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو ۔

 

 

install suchtv android app on google app store