عمران خان کی وفاقی وزرا کو ایسی حیران کن ہدایت؟؟ مولانا فضل الرحمان بھی حیران؟ جان لیں آپ بھی تفصیل اس خبر میں

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو نظر انداز کریں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو آزادی مارچ سے متعلق بیان بازی سے روک دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو نظرانداز کیا جائے کیونکہ حکومت کو ان کے دھرنے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پلان بی کے تحت ملک بھر میں اہم تجارتی شاہراہوں کو بدھ کے روز سے بند کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store