نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کس نے مخالفت کی؟ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کی۔ کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ڈٹ کر مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے 16 سالہ وکالت میں ایسی مثال نہیں دیکھی کہ مجرم کا بیرون ملک علاج ہو۔ اجلاس کے دوران وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور عثمان ڈار نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حق میں بات کی۔

install suchtv android app on google app store