وزیراعظم عمران خان کا مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں تہلکہ خیز بیان

مولانا فضل الرحمٰن فائل فوٹو مولانا فضل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے دشمن مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے خوش ہورہے ہیں ۔


ان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کوئی بتائے یہ کس سے آزادی لینے آرہے ہیں۔

گلگت میں عوامی جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یہاں آج گلگت بلتستان کا یوم آزاد ی منارہے ہیں اور ایک آزادی مارچ اسلام آباد میں آگیا ہے ،دیکھنا ہے کہ وہ کس سے آزادی مانگ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا فضل الرحمٰن کو دکھا دکھا کر خوش ہو رہا ہے، ایسے لگ رہا ہے فضل الرحمٰن انڈین نیشنل ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کو پتہ ہی نہیں کہ وہ مارچ میں کیوں ہیں، خود کو لبرل کہنے والا بلاول صرف اس طرح لبرل ہے کہ لبرلی کرپٹ ہے، ورنہ لبرل ازم اس کے پاس سے نہیں گزرا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو اسلام آباد میں ایک گلدستہ اکٹھا ہوا ہے ان میں اچکزئی بھی بلوچستان سے آ گیا ہے جو جے یو آئی (ف) کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ووٹ لینے کے لیے اسلام کو استعمال کرتا ہے، اسلام کو نقصان پہنچاتا ہے، انہیں ڈیزل کا پرمٹ دے دو، کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دو، اسلام بچ جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن گئے جب آپ اسلام کو اقتدار لینے کے لیے استعمال کرتے تھے، اب نیا پاکستان بن چکا ہے، سارے بیروزگار اکٹھے ہوگئے ہیں جتنی دیر بیٹھنا ہے بے شک بیٹھیں کھانا پینا ختم ہوجائے گا تو تھوڑا کھانا بھی بجھوا دیں گے مگر این آر او نہیں ملے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس جس نے اس ملک پر 10 سال میں چار گنا قرضہ چڑھایا ہے، سب کی باری آجانی ہے ، جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حکومت کو پتہ چل رہا ہے کہ پیسہ کہاں گيا ۔

انہوں نے بتایا کہ کرپشن کے کیسز ہمارے سامنے آچکے ہیں، ہنڈی حوالے سےاس ملک کا پیسہ باہر بھیجا گیا، ملک کو مقروض کیا گیا، یہ سب اربوں پتی بن گئے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ تین بار وزیراعظم بننے والے کے بیٹے لندن میں اربوں روپے کی پراپرٹی لیتے ہیں، حساب لو تو کہتے ہیں پاکستانی نہیں ،اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو باہر کیوں بھاگتے ہیں، حساب دیں۔

install suchtv android app on google app store