وزیر اعظم عمران سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات، کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اعظم عمران سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات فائل فوٹو وزیر اعظم عمران سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات ہوی، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق ،وزیر اعظم نے کیوبن نائب صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے کیوبا کے نائب صدر نے وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی عوام میں کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کا احترام پایا جاتا ہے، کیوبا میں انسانی ترقی متاثر کن ہے۔

وزیر اعظم نے کیوبن نائب صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔عالمی برادری نہتے کشمیریوں کی تحریک کا ساتھ دے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی اورمعاشی تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا۔ کیوبن وفد نے پاکستان میں صحت اور تجارت کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store