عمران خان نے کینیڈا کےعوام کا دل جیت لیا جسٹن ٹروڈو کو دوسری باروزیراعظم بننے پر کن الفاظ میں مبارکباد دی جانیے اس خبر

وزیراعظم عمران خان اور  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

وزیراعظم عمران خان کی جسٹن ٹروڈو کو دوسری بار کینیڈا کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔


 کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم توقع کے برخلاف بہترین نتائج دینے کے باوجود وہ پہلے جیسی اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد اب حکومت بنانے کا بہترین موقع بھی اسی جماعت کے پاس ہے‘البتہ اکثریت اراکین سے محروم ہونے کے بعد اب اسے کسی بھی قانون سازی کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن جماعت پر انحصار کرنا پڑے گا.

کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور منگل کی صبح تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لبرل پارٹی 157 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 338 نشستوں کے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 170 نشستیں درکار ہوتی ہیں.البتہ وہ دوسری بار کینیڈیا کے وزیراعظم بن گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

 

 

دوسری جانب انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے بھی جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو دوسری بار کینیڈا کے وزیراعظم بنے ہیں، انہیں اس بار ماضی کی کچھ تصاویر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا لیکن اس کے باوجود وہ 157سیتیں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store