مودی سرکار کو پھر ہوگئی رسوا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو ملی کامیابی

  • اپ ڈیٹ:
بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہو گیا فائل فوٹو بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہو گیا

بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہو گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان کی نئی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں ،پاکستان کو ابھی کچھ اہداف پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے مزید کہا کہ پاکستان کو فروری2020 تک وقت دیا گیا ہے، پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد مکمل کرنا ہوگا، صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہونگے، صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بہتر اقدامات کے باعث مزید وقت دیا گیا ہے ،پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ایران نے ایکشن پلان پر بہت زیادہ عملدرآمد نہیں کیا، ایران تاحال ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store