ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے ایسا پیغام دیا کہ عالمی دنیا بھی اش اش کرنے پر مجبور

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اعظم عمران خان، ایرانی صدر حسن روحانی اور انکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان، ایرانی صدر حسن روحانی اور انکے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مشرق وسطیٰ میں امن اور ایران سعودی عرب کشیدگی دور کرانے کیلئے کوششیں کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں قیام امن کیلئے کوششیں کرنے پر ایران وزیر اعظم عمران خان کا شکرگزار ہے اوران سے اظہار تشکر کرتاہے۔

جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایران خطے کے دیگر ممالک کو دعوت دیتاہے کہ ہرمز میں قیام امن کے اقدامات میں شامل ہوجائیں۔

install suchtv android app on google app store