دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کرنا چاہیے: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

  • اپ ڈیٹ:
ڈاکٹر ملیحہ لودھی فائل فوٹو ڈاکٹر ملیحہ لودھی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی لیگل کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو سیاسی مفادات کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی تمام کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی آڑمیں حق خودارادیت، آزادی کی تحاریک کو نہیں روکنا چاہیئے، عالمی برادری کو دہشت گردی کی بنیادی وجوہات پربھی توجہ دینی چاہیئے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی سے نوجوان طبقہ شدید متاثر ہے، انتہا پسندوں کا نشانہ نوجوان طبقہ ہوتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store