پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ چینل شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ چینل شروع کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ چینل شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان، ترکی اورملائیشیا نے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور سرگرمیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ طور پر انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان اپنے ایک ٹوئیٹ میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ترکی کے صدررجب طیب اردوان اورملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ساتھ نیویارک میں ملاقات کے دورن کیاگیا۔

چینل کے آغاز سے اسلام کی سنہری تعلیمات اوراعتدال پسندی اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ مجوزہ چینل سے وہ غلط فہمیاں اور منفی تصورات دور کرنے میں مدد ملے گی جو دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکٹھا کرتے ہیں اوراس اقدام سے ہمیں توہین رسالت کے معاملے پر آوازبلند کرنے اوراپنی کوششوں کو عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

عمران خان نے کہاکہ اسلامی تاریخ سے متعلق سیریز اور فلموں کی تیاری سے ہم نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کواسلام کی تعلیم دیں گے اور مجوزہ چینل کے قیام سے مسلمانوں کو میڈیا میں حقیقی نمائندگی ملے گی۔

install suchtv android app on google app store