ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکن وزیراعظم کو کرکٹ سے متعلق خوشخبری سنادی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سری لنکن وزیراعظم رانیل ویکر میسنگھے سے ملاقات ہوئی ہے فائل فوٹو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سری لنکن وزیراعظم رانیل ویکر میسنگھے سے ملاقات ہوئی ہے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سری لنکن وزیراعظم رانیل ویکر میسنگھے کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل ویکرمیسنگھے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

دورانِ ملاقات سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے، بھارتی افواج کشمیریوں کو ظلم و جبر کے ذریعے دبانے کی کوشش میں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے طالب علموں کو میڈیکل اسکالرشپس فراہم کی جاسکت ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سری لنکا کے اسپیکر پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی روابط مضبوط کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store