حقیقی تبدیلی آنے لگی، کیسز کا فیصلہ 2 سال میں کرنے کا قانون بہت جلد لاگو

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں حقیقی تبدیلی، حکومت کے مثبت اقدام ہیں، عدالتی عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جارہا ہے۔ فوری انصاف عمران خان کا مشن اور بنیادی نظریہ ہے۔ کیسز کا فیصلہ دو سال میں کرنے کاقانون لاگو کیا جا رہا ہے، پہلے مقدمات کا فیصلہ تیسری نسل تک پہنچ کر ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے لکھا وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے کندھوں پر ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اٹھا لیا ہے، کئی دہائیوں سے پاکستانی جیلوں میں قید خصوصا خواتین بچے اور دیگر مستحق ،نادار قیدی جو قانونی امداد کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھےاس اتھارٹی کے قیام سے سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا،سمن کے اجراء وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈکے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔ سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنے کی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے۔ 

 

 

install suchtv android app on google app store