آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل کنیتھ مکینری فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل کنیتھ مکینری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر، جنرل کنیتھ مکینری نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام جنرل کنیتھ مکینزی کی قیادت مِیں امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

install suchtv android app on google app store