بھارتی رویے سے خطے کے امن کو بڑا خطرہ، پاکستانی سفیر نے عالمی دنیا کو آگاہ کر دیا

 پاکستانی سفیر اسد مجید فائل فوٹو پاکستانی سفیر اسد مجید

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے، امریکی ہاؤس انٹیلی کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ تشویش کا اظہارکررہے ہیں، امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید پڑھئے:یو اے ای کی شرمناک حرکت پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کیا اہم فیصلہ

واضع رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کے تناظر میں منسوخ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اس موقع پر یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزادی کا سبب بنے گا۔

install suchtv android app on google app store