وزیر اعظم ہاﺅس میں جدید ترین یونیورسٹی کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران کی زیر صدارت جدید ترین یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا فائل فوٹو وزیراعظم عمران کی زیر صدارت جدید ترین یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم ہاﺅس میں جدید ترین یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل سنٹر آف ریسرچ ، انوویشن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور متعلقہ ٹیکنالوجیز اور اہم نیشنل ہیومن ریسورسز ترقیاتی پروگرام میں انٹر پرینیور شپ کے قیام سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان، سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے وزیراعظم کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے ، تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور مختلف حکومتی تنظیموں اور صنعتوں کے مابین موثر روابط قائم کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ٹاسک فورس نے جامع نالج اکانومی پالیسی دستاویز تیار کی ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار میں آسانی اور بہتری سے متعلق بھی دستاویزات بھی تیار کی گئی ہیں، ان دستاویزات کا سرمایہ کاری بورڈ کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store