پاکستان کا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق

پاکستان کا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق فائل فوٹو پاکستان کا کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق

کشمیر کور گروپ کے ایک اجلاس میں کشمیر کا نصب العین پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے سیاسی، سفارتی،قانونی اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کے اقدامات پراتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں محصور کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، انسانی امور کے بین الاقوامی ادارے اور عالمی ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ ہیں اور بھارت پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اوردیگر عائد پا بندیاں فوری طورپراٹھائے۔

کورگروپ نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ، وزیرقانون وانصاف، کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین، اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون، اٹارنی جنرل اوردیگراعلیٰ عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store