یہ کل کو بری طرح روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میں کیا کرتا رہا ہوں؟ شہلا رضا نے کس سے متعلق بڑی بات کی؟

شہلا رضا فائل فوٹو شہلا رضا

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ دو نیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں، عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے۔

شہلارضا نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر گیارہ سال سے کچھ ثابت نہیں ہوا ، مجھے نہیں پتہ کہ آصف زرداری اورنواز شریف سے پاکستا ن کو کیا نقصان ہواہے ؟ لیکن دونیازی پاکستان کو ڈبو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو تباہ کردیاہے ،اگر آج کے اخبار اٹھائیں تو پتہ لگے گا کہ برطانیہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر انڈیا کا اندرونی معاملہ ہے اور دونوں ملک بات کریں ، لو گ مسئلہ کشمیر پر اس لئے بول رہے ہیں کہ کہیں جنگ نہ چھڑ جائے ، وہ بات کررہے ہیں کہ یہ اندرونی معاملہ ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت بات کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں اور کل بری طرح روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میں کیا کرتا رہا ہوں؟

install suchtv android app on google app store