ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی، نعیم الحق نے نیا فارمولا بتا دیا جانیے اس خبر میں

ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی،  نعیم الحق نے نیا فارمولا بتا دیا جانیے اس خبر میں فائل فوٹو ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی، نعیم الحق نے نیا فارمولا بتا دیا جانیے اس خبر میں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ غریب خاندان کو ایک بکری ، بھینس اور گائے دیں گے ، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، ہم جو پچاس لاکھ گھر بنارہے ہیں ، اس سے ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی ۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ غریب خاندان کو ایک بکری ، بھینس اور گائے دیں گے ، میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ لوگ بے روزگار ہوئے ہیں، ہم جو پچاس لاکھ گھر بنارہے ہیں ، اس سے ڈیڑھ کروڑ نوکریاں پیدا ہونگی ، اس وقت چار لاکھ مکان بننا شروع ہوگئے ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے ترقیاتی بجٹ کو پانچسوارب سے نوسو ارب کردیاہے ، خزانہ خالی ہونے کے باوجودپی آئی اے ، پی ٹی وی ، پاکستان پوسٹ اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے منافع کمانا شروع کردیاہے ، یہ بہترین ادارے بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی ،ہماری پانچ سالہ منصوبہ بندی ہے ، ہم مایوس نہیں بلکہ پر امید ہیں ۔

install suchtv android app on google app store