ملیحہ لودھی کے خلاف پروپیگنڈا۔۔۔ خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی سفیر نے اپنی بیٹی کی شادی ایک ہندو لڑکے سے کر دی ہے ،وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کیا نمائندگی کریں گی؟۔اب اسی حوالے سے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر بہت سارے لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی چند تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کسی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویروں میں وہ شادی کے دیگر فنگشنز میں شریک نظر آ رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ان تصویروں میں دولہا ملیحہ لودھی کا بیٹا ہے جس کی شادی بھارت کے کسی معروف بزنس مین کی بیٹی سے سرانجام پائی ہے۔

اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف ملیحہ لودھی کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع ملیحہ لودھی ھماری مستقل مندوب پر جھوٹ پر مبنی مہم چل رہی ہے اور ان سے غیر متعلقہ تصاویر شائع کی جا رہی ہیں،ہم نےاقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑنا ہے،اپنے مستقل مندوب کو کمزور کرنا اسوقت ہمارے مفادات کو نقصان کے مترادف ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store