اگر کشمیر کارڈ پر یہ کہا جائے کہ ان کے لئے جیلوں کے دروازے کھول دیں تو پھر.. فردوس عاشق کی گرج برس

 فردوس عاشق کی گرج برس فائل فوٹو فردوس عاشق کی گرج برس

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ملک میں مساوات کا نظام متعارف کروا رہے ہیں ، اس کی زد میں فریال تالپور آئیں یا کوئی اور کوئی تفریق نہیں ہوگی ، کشمیر کارڈ پر یہ کہا جائے کہ ان کے لئے جیلوں کے دروازے کھول دیں تو پھر سارے پاکستان کی جیلوں کے دروازے کھولنے پڑیں گے،بلاول اپنے ابو اور پھپھو کی سیاہ کاریوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہیرو بن کر سامنے آئیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ملک میں مساوات کا نظام متعارف کروا رہے ہیں ، اس کی زد میں فریال تالپور آئیں یا کوئی اور کوئی تفریق نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کارڈ پر یہ کہا جائے کہ ان کے لئے جیلوں کے دروازے کھول دیں تو پھر سارے پاکستان کی جیلوں کے دروازے کھولنے پڑیں گے جہاں ان سے کہیں کم جرائم میں لوگ سزائیں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کشمیر کی تحریک کو ابو بچاﺅ مہم سے نہ جوڑیں اور مسئلہ کشمیر کوسیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ، بلاول اپنے ابو اور پھپھو کی سیاہ کاریوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہیرو بن کر سامنے آئیں ، اس سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائیگا اور بلاول کی سیاسی ساکھ بھی بحال ہوجائیگی ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملے پر تمام اقدامات اورجہاد اس حکومت کی ذمہ داری ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جتنی ذمہ داری حکومت کی ہے ، اتنی آپ کی بھی ہے ، حکومت کشمیر کے معاملے پر آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کسی کے گھر اور مقدمات کا معاملہ ہے تو اس کیلئے عدالتیں آزاد ہیں ، قانون کسی کے گھر کی لونڈی نہیں رہا ، حکومت کرپشن پر آپ کو ریلیف نہیں دے سکتی ہے ، ہاں کسی کو ریلیف دینا ہے تو مظلوم کشمیریوں کوریلیف دینا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوریلیف دیں گے سیاسی مخالفین کو نہیں جنہوں نے کرپشن کی ہے ، پیپلز پارٹی سندھ میں آئین وقانون کی بالادستی کویقینی بنائے ، سندھ کو کرپشن کے شکنجے سے آزاد کروائے ، سندھ میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس کا اعلان کرے ، کرپشن کے خلاف تمام اقدامات کرناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لعن طعن کی بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے ۔

install suchtv android app on google app store