اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کو ٹیلی فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کو ٹیلی فون کیا فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کو ٹیلی فون کیا

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کو ٹیلی فون کیا اور ان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں کو یرغمال بنانے کی کارروائی ایک افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ بھائی ایران کو اپنے مشکل وقت کا ایک اہم دوست سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو بھارتی آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اسے اپنی نو آبادی بنانے کے بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری پر عمل پیرا ہے۔

ایرانی اسمبلی کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ کشمیر میں بے چینی خطے کے تمام ملکوں کیلئے تشویش ناک ہے۔

install suchtv android app on google app store