وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے متعلق کیا بڑا فیصلہ لے لیا گیا اور ایسا نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ بھارت بھی اپنی غلطی پر پچھتائے گا

وفاقی کابینہ  اجلاس فائل فوٹو وفاقی کابینہ اجلاس

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،مفاد عامہ کیلئے مختلف پروگرامز پیش کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،مفاد عامہ کےلئے مختلف پروگرامز شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔اجلاس میں کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بڑی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔کابینہ نے نیشنل فرٹیلائزر کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2019 کی تشکیل نو کی سمری کی منظوری اور ایرا کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کی تقرری کی سمری کی بھی منظوری دی ۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی ۔ چیئر مین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق کی اور اپنے فیصلہ پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store