بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کرنے اور لاشیں قبضے میں لینے کا الزام بے بنیاد ہے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام مسترد کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس طرح کے جھوٹ اور ڈرامے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی چالیں ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

 خیال رہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھئے: بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات وادی نیلم میں معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store