میلانیا نکلی کپتان کی دیوانی، مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے وزیراعظم کیساتھ فوٹو سیشن وائرل

  • اپ ڈیٹ:
امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی وزیر اعظم عمران خان کی فین نکلیں فائل فوٹو امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی وزیر اعظم عمران خان کی فین نکلیں

امریکا کی خاتون اول بھی کپتان کی فین نکلیں۔ صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم کے ساتھ خوشگوار انداز میں فوٹو اسیشن کرا کر سب کو حیران کر دیا۔

امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے چہرے پر بھی کپتان کو دیکھ کر مسکان آ گئی، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان سے خوش گوار انداز میں ملاقات کی۔

میلانیا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں بھی اپنے خوشگوار لمحات کا اظہار کیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے وزیراعظم اور ٹرمپ کے ہمراہ فوٹو اسیشن بھی کرایا، جس میں میلانیا کا مسکراتا چہرے پر صاف لکھا تھا کہ انہیں وزیراعظم پاکستان سے مل کر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم سے ملاقات میں امریکی خاتون اول نے انہیں خوش آمدید کہا تو ساتھ ہی اظہار مسرت بھی کیا اور کہا کہ انہیں وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں دیکھ کر اچھا لگا۔

install suchtv android app on google app store