افسوس! سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے: بلاول زرداری

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریگی تو ملک کون چلائے گا ؟۔

بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

انہوں نے مزید کہا افسوس ہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے۔

 

install suchtv android app on google app store