فردوس عاشق کی قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قوم کو مبارک باد

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہاکہ امن کی جیت نئے پاکستان میں استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔ ایک طرف قبائلیوں کو انکے صبر اور قربانیوں کا ثمر مل رہا تھا تو دوسری طرف اثاثے بچاؤ بیٹھک لگی ہوئی تھی۔ 

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے امن کی جیت اور نئے پاکستان میں استحکام کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ تبدیلی کے عمل نے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری پودے کی نمو ممکن کی۔ ایک طرف قبائلیوں کو انکے صبر کا پھل مل رہا تھا تو دوسری طرف اثاثے بچاؤ بیٹھک لگی ہو ئی تھی۔ 

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوامی حقوق کے ضامن بننے والوں کی قبائیلوں نے ضمانتیں ضبط کرادیں۔ کل قبائلی اضلاع میں تاریخ رقم ہوئی۔ ان میں سے کسی کو توفیق نہ ہوئی جمہوری عمل کی کامیابی پردو لفظ بول دیتے۔ ان کی جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لازوال قربانیاں دے کر قبائلی علاقوں میں امن لوٹانے پر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

install suchtv android app on google app store