پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے، دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں: وزیرخارجہ شاہ محمود

  • اپ ڈیٹ:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات پانے کیلئے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ٹیکس ادائیگی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی، ٹیکس ادائیگیوں کیلئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں اور ہیش ٹیگ میں کہا کہ پاکستانی بنیئے! ٹیکس ادا کیجئے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے، ٹیکس ہم سب کو ادا کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کر کے تمام فائلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گوشوارے جمع کرادیں۔

گزشتہ حکومت میں مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد ریٹرن فائل کرنے والے شخص کو اضافی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑتی تھی اس کے علاوہ آڈٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑتا تھا البتہ تحریک انصاف نے گزشتہ معاشی سال میں بھی ریٹرن جمع کرانے والوں کو سہولت دی۔

 

install suchtv android app on google app store