ماروی میمن بھی مسلم لیگ ن کیخلاف بول پڑی، مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے

  • اپ ڈیٹ:
ماروی میمن بھی مسلم لیگ ن کیخلاف بول پڑی فائل فوٹو ماروی میمن بھی مسلم لیگ ن کیخلاف بول پڑی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیا کی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، درست کہا مافیا پہلے خریدتا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا فیاض الحسن چوہان نے مافیاکی جو تعریف بیان کی وہ ٹھیک ہے، فیاض الحسن چوہان نےدرست کہا مافیا پہلے خریدنےکی کوشش کرتاہے اور ناکامی پر بلیک میل کرتا ہے، مافیا بلیک میلنگ میں ناکامی کے بعد ختم کر دیتا ہے۔

یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا بیٹی ججز کی ویڈیو چلاتی ہے، بیٹے رشوت کا بازارگرم کرتے ہیں، سسلین مافیا وہ تھا جو پہلے خریدتا تھا اور ناکامی پر بلیک میل کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کل برطانوی اخبارنے ایک اسٹوری بریک کی ہے، زلزلہ متاثرین کے فنڈمیں خوردبرد کی گئی اور رقم ہتھیائی گئی، انہوں نے میاں بیوی بچوں اور داماد سمدھی سمیت لوٹ مار کی، برطانوی اخبارنے ان کی کرپشن کے پردے کوچاک کر دیا ہے، آمریت میں پلنے والوں کا کریکٹر عوام کے سامنے آچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store