اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے عالمی کوششوں کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے، تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ہمارے خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیربیانات کھوکھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

install suchtv android app on google app store