ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا، انہوں نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں ان میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ، کرامت علی کھوکھر، عاصم نذیر اور طاہراقبال شامل تھے۔

دریں اثناء وزیراعظم نے مجوزہ گیس سیلبیز پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم آمدنی اور غریب طبقے پرکم سے کم بوجھ ڈالا جائے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا، وزارت توانائی کو فرٹیلائزر سیکٹر کیلیے بھی گیس کی قیتموں میں نظر ثانی کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کوطلب کرلیا۔

اجلاس میں بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا اور 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کریگی اور بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔

جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store