پاکستان کا اقوام متحدہ میں اسلام کیخلاف نفرت انگیز پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تجویز

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

پاکستان نے نفرت انگیز بیانیوں کےخلاف 6نکاتی لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پیش کردیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے لائحہ عمل پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پیش کیاگیا۔

خصوصی تقریب ترکی اور ویٹی کن کی معاونت سے منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی نے شرکت کی ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائحہ عمل اسلام دشمنی، مذہبی منافرت، نسل پرستی کم کرنے میں مدد دے گا، اسلام دشمن تعصب نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے، عمران خان نے بھی اسلام دشمن تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store