یورپی یونین سے تفصیلی بات چیت کے بعد تذویراتی منصوبے پر اتفاق ہوگیا: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد ایک تذویراتی منصوبے پراتفاق ہوگیا ہے۔

برسلزروانگی سے قبل اسلام آبا د میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وہ کل امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے لئے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکاموغرینی کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ اس معاہدے سے یورپی یونین کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا آغاز ہوگا جو ایک مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دورے کے موقع پر وہ برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریںگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نیٹو سے تعاون کررہا ہے اور افغانستان سے متعلق امور میں امریکہ اور نیٹو فورسز کے ساتھ مثالی تعاون کیا ہے۔

شاہ محمودقرشی نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کیا ہے اور نیٹو نے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیںکہ نیٹو کے ساتھ دفاع اور سلامتی کے امور میں ہمارے تعلقات جاری رہنے چاہئیں۔

install suchtv android app on google app store