وزیر اعظم نے کس کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کروا دیا؟

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر قرضوں کی تحقیقات کیلئے ہائی پاورڈ کمیشن قائم کردیا۔ 

وزیر اعظم کے حکم پر گزشتہ 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے ہائی پاورڈ کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔ یہ انکوائری کمیشن 12 ارکان پر مشتمل ہوگا اور ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی پاورڈ کمیشن میں ایم آئی، آئی بی ، آئی ایس آئی، سٹیٹ بینک، نیب ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیشن کو کسی بھی شخصیت سے معاونت لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ کمیشن 6 ماہ میں قرضوں کی تحقیقات مکمل کرکے وزیر اعظم کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔

install suchtv android app on google app store