عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اورملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائی اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے اور ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ لے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store