وزیر اعظم عمران خان کا نیا پیغام، ایسی غلطی کر دی کہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کو سوشل میڈیا پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے متحدہ ہندوستان کے عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے قول کو خلیل جبران سے منسوب کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر خلیل جبران سے منسوب کرکے ایک قول شیئر کیا ۔ ’ میں سویا تو خواب میں دیکھا کہ زندگی خوشی کا نام ہے، میں اٹھا تو دیکھا تو زندگی خدمت کا نام ہے، میں نے خدمت کی اور دیکھا کہ خدمت ہی خوشی ہے۔

وزیرا عظم نے اس قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے خلیل جبران کے اس قول میں پوشیدہ دانائی کو سمجھ لیا وہ لوگ ہی اطمینان کی زندگی گزارتے ہیں۔

 

 

عمران خان کی جانب سے قول شیئر کیے جانے پر سینئر صحافی اور نجی ٹی وی جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے ان کی توجہ اس جانب دلائی کہ یہ قول خلیل جبران کا نہیں بلکہ رابندر ناتھ ٹیگور کا ہے۔

 

 اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی غلطی کی نشاندہی کی۔

خیال رہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور متحدہ ہندوستان کے مشہور شاعر تھے جن کا انتقال 1941 میں ہوا تھا۔ وہ بنگال سے تعلق رکھتے تھے اور اسی زبان میں شاعری کرتے تھے۔ بھارت کا آج کا قومی ترانہ رابندرناتھ ٹیگور کی ایک طویل نظم کے کچھ مصرعے اٹھا کر بنایا گیا ہے ۔

install suchtv android app on google app store